پنجی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گوا میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کا چہرہ بتائے جانے والے ڈاکٹر آسکر ریبولو نے اسمبلی انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔گوا میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ریبولو نے کل نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشے اور خاندانی وعدوں کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے ۔اسی کے ساتھ ہی ان قیاس آرائیوں پربھی روک لگ گئی جن میں ریبولو کو آپ کی طرف سے وزیر اعلی کا چہرہ کے طورپر پیش کیا جا رہا تھا۔ریبولو پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور وہ 2007میں ’گوا بچاؤ مہم‘کے کنوینر ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔انہوں نے ایک علاقائی اسکیم زمین استعمال اسکیم کی عوامی تحریک کے ذریعے مخالفت کی تھی۔اس واقعہ کے بعد ایک وزیر کو استعفی دینا پڑ گیا تھا۔انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد ہی وزیر اعلی کے نام کا خلاصہ کرے گی۔گوا میں اگلے سال مارچ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ریبولو نے آگے کہا کہ گرچہ وہ الیکشن نہ لڑیں، لیکن اپنا وقت پارٹی کو دیتے رہیں گے اور پارٹی کے لیے اسمبلی انتخابات کے دوران کام کریں گے۔